13 فروری 2015 - 13:35
وینزوئیلا میں امریکہ کی سرپرستی میں فوجی بغاوت ناکام

ونزوئیلا کے صدر نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف امریکی پشتپناہی سے کی جانے والی بغاوت کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وینزوئلا کے صدر نیکلس مادورو نے دارالحکومت کاراکاس میں کہا کہ وینزوئیلا کی جمہوریت اور استحکام  کے خلاف بغاوت  کی کوشش شکست سے دوچار ہوگئی ہے ۔ انہوں نے امریکہ کی  سرپرستی میں وینزوئیلا کی فضائیہ کے پانچ افسروں کے توسط سےبغاوت  کی منصوبہ بندی کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وینزوئیلا میں بحران اور تشدد کو بڑھاوا دینے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ مادورو نے اسی طرح کہا کہ کودتا کا منصوبہ بنانے والے فضائیہ کے  پانچ افسروں ميں سے ایک جنرل ہرنانڈز کوگرفتار کرلیا گيا ہے۔ جنوبی امریکہ کے ملک ونزوئیلا نے بارہا کہا ہے کہ واشنگٹن اس ملک میں کودتا کے لئے مخالفین کی حمایت کررہا ہے۔واضح رہے کہ انیس سو ننانوے ميں ہوگوچاویز کے برسر اقتدار آنے کےبعد سے کاراکاس اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ ہیں- اس سے پہلے اسمگلنگ اور غذائی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مخالفین کے ذریعے کی گئي معاشی سازش کا بھی حکومت ونزوئیلا نے جنوری کے وسط میں راز فاش کیا تھا۔ کاراکاس کے حکام نے  ان اقدامات کے منصوبہ بند ہونے اور شدت سے انجام پانے کے سبب ان اقدامات کو معاشی بغاوت اور غذائی جنگ سے تعبیر کیا تھا-
وینزوئیلا کے حکام کے بقول اپوزیش کے بعض افراد فروری دوہزار چودہ کے معاشی اقدامات اور اس کے بعد کے اقدامات کے اعادے کے ذریعے ایک بار پھر ونزوئیلا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے تھے۔ واشنگٹن پر، کاراکاس کے خلاف تیل کی جنگ شروع کرنے کا بھی الزام ہے۔ کاراکاس کے حکام کا خیال ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، تیل کی قیمت میں کمی لاکر  ونزوئيلا جیسے ممالک میں، تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی لانا چاہتے ہیں ۔ گلوبل ریسرچ نے بھی منگل کے روز اپنی ویب سائٹ ميں لکھا تھا کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں ميں کمی، امریکی ایما پر کی گئی ہے اور اس کا مقصد صرف شام کو کمزور کرنا نہيں بلکہ امریکہ اس کے ذریعے ایران ، ونزو‏ئیلا اور روس پر بھی دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔ونزوئیلا کے صدر نیکلس مادورو نے اپنے ملک کے خلاف امریکی پالیسیوں کی مذمت کی ہے اور واشنگٹن پر الزام لگایا ہے کہ وہ وینزوئیلا میں انتہا پسند گروہوں کی حمایت کررہا ہے  وینزوئيلا کے صدر مادورو نے بارہا یہ کہہ چکے ہيں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی، ونزوئیلا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں کوشاں ہیں لیکن فوجی بغاوت  کا انکشاف  کاراکاس اور واشنگٹن کے درمیان محاذآرائی کے نئے پہلوؤں کو برملا کرتا ہے   ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲